کچهه شرم ہوتی تهی


کچهه شرم ہوتی تهی ، کچهه حیا ہوتی تهی پر محسوس ہوتا هے وه سب کچهه تو یار لوگ نے اسلام آباد میں ایرانی سفارت خانے میں گروی رکهه دیا هے ، وه بهی ایرانی سفیر علی رضا حقیقیان کے "حقیبے " اور نیفے میں ، ورنہ تو سانحہ منی کو لیکر ان کی سب ہفوات ، جمیع لغویات اور کل فضولیات کا جواب اک تصویر تهی ، جی ہاں بس اک تصویر ، ڈیوٹی پر مامور اس شرطے کے ماتهے سے ٹپکتا خلوص ، چھلکتا تبسم ، نکهرتا حسن تعامل ، گرمی اور تهکان کے باعث ماتهے سے گرتے شبنم نما پسینے کے قطرات ، خود تهکا ہوا ،پر جذبہ ایثار ، اور خدمت سے سرشار، بچی کو گود میں اٹهائے ،اس پر اپنی شفقت ، ٹهنڈک اوربازو سے گتا ہلا ہلا کر ہوا نچهاور کرنے کا پدرانہ انداز ، احباب ! اگر سعودی عرب کی حسن میزبانی ، ضیافت حجاج کرام اور ضیوف الرحمن سے ان کی بے لوث ، بے غرض اور والہانہ محبت کو پرکهنا هو تو خود کو اس بچی کے حج پر آئے والدین کی جگہ رکهه کر سوچنا !!!!
Share on Google Plus

About GB NEWS ONE

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment

0 comments:

Post a Comment